نظر سے تری اے رسولِ انام
نظر سے تری اے رسولِ انام
مرا سنگ گوہر کا قائم مقام
مِرے لفظ میرے صحیفے تمام
تیرے نام تیری محبت کے نام
الٰہی ملے مجھ کو یثرب کی صبح
الٰہی ملے مجھ کو بطحیٰ کی شام
مری آرزو اک کرن لطف کی
نہ خورشیدِ کامل نہ ماہِ تمام
ترے چہرۂ دل کشا پر درود
تری سیرتِ جاں فزا پر سلام
ہوا مشرقِ لب سے تیرے طلوع
خدا کا خطاب و کلام و پیام
تری دل نوازی کی کیا بات ہے
نبوت ہے خاص اور رحمت ہے عام
اُدھر کفر کے تیغ و تیر و تفنگ
اِدھر چل گیا بس تبسم سے کام
مری نعت پر مجھ کو مژدہ ملا
دوام و دوام و دوام و دوام
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.