تری بے کراں ذاتِ انوار سے پُر
تری بے کراں ذاتِ انوار سے پُر
اُدھر لاکھ جلوے اِدھر اک تحیر
حقیقت میں تو کیا ہے اللہ جانے
تجھے ہم جو سمجھے ہمارا تصور
ازل سے یہاں خس بہ دنداں تعقل
ابد تک ہے سر در گریباں تفکر
تری جستجو میں خرد پا شکستہ
تیری راہ میں سر بریدہ تصور
بشر پر ترے حسنِ سیرت کا احساں
تواضع تحمل تفہم تدبر
بتوں سے خدا کی طرف باگ موڑی
دیا ذہن انساں کو تو نے تغیر
ترے فقر کے روبرو سر فگندہ
سلاطیں کی نخوت شہوں کا تکبر
تری ذاتِ اشرف تری ذاتِ اقدس
بشر کا تحمل خدا کا تفاخر
مری نعت گوئی میں تیرا عطیہ
یہ حسنِ بیاں یہ جمالِ تاثر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.