ہمارے چراغ اور تمہارے چراغ
ہمارے چراغ اور تمہارے چراغ
جلائے محمد نے سارے چراغ
محبت رواداری و عدل و امن
یہ خوش شکل یہ پیارے پیارے چراغ
زمین و فلک خشک و تر بحر وبر
سرِ کوہ دریا کنارے چراغ
ہیں یک رنگ سرخ و سیاہ و سپید
دکھاتے ہیں یکساں نظارے چراغ
عجب ربطِ جاں ہے کہ تابندہ ہیں
ہوا کے اشارے اشارے چراغ
تری سیرتِ پاک کے نور نے
نکھارے چراغ اور سنوارے چراغ
جہاں شب تھی تو نے اجالے کیے
جہاں ظلمتیں تھیں ابھارے چراغ
سبھی راستوں پر ترے نقشِ پا
سبھی راستوں سے گزارے چراغ
نگاہِ کرم سے فروزندہ ہیں
زمیں چاند سورج ستارے چراغ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.