اے خدا تو نے اپنے بندوں کو
اے خدا تو نے اپنے بندوں کو
زندگی کی ہر ایک نعمت دی
تو نے ہم کو بشر کیا پیدا
دوجہاں میں بشر کو عظمت دی
خاتم الانبیا کی امت میں
کر کے شامل بڑی سعادت دی
اچھی صورت سے سرفراز کیا
ساتھ کے ساتھ نیک سیرت دی
رنج سے فکر سے کیا آزاد
سکھ دیا راحت و مسرت دی
علم کا شوق بھر دیا دل میں
نیکیاں سیکھنے کی عادت دی
بخشی پاکیزگی خیالوں کی
اور کردار کی شرافت دی
ہوگیا جن سے ملک مالا مال
وہ وسائل دیے وہ دولت دی
دل سے دل مل گئے قدم سے قدم
بھائی کو بھائی کی محبت دی
ہے ترا فضلِ بے کراں ہم پر
ہم کو تاریخ میں فضیلت دی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.