Font by Mehr Nastaliq Web

دلِ تپیدہ ہے صحرا تو چشمِ تر دریا

عاصی کرنالی

دلِ تپیدہ ہے صحرا تو چشمِ تر دریا

عاصی کرنالی

MORE BYعاصی کرنالی

    دلِ تپیدہ ہے صحرا تو چشمِ تر دریا

    ہے ہجرِ طیبہ میں صحرا کا ہم سفر دریا

    یہ آج دل کے سبھی بند کیسے ٹوٹ گئے

    کبھی تو آنکھ میں آتا تھا بوند بھر دریا

    مرے وجود کا ایک ایک ذرہ پیاسا ہے

    مری زمیں سے نہ گزرے گا بے خبر دریا

    سفینے کو غمِ طوفاں نہ خطرۂ گرداب

    تری نگاہ نے رکھا ہے باندھ کر دریا

    گھٹا جو جھوم کے اٹھی تھی کوہِ فاراں سے

    بہے ہیں فیض سے اس کے نگر نگر دریا

    نوید ہو تری امت کی خاکِ مردہ کو

    وہ آگیا تری رحمت کا جوش پر دریا

    ہماری زیست تہی تیرا ہاتھ ابرِ کرم

    ہماری کشت بیاباں تری نظر دریا

    مجھے مدینے کے آثار جب نظر آئے

    تو میری آنکھ سے ٹپکا گہر گہر دریا

    رواں ہیں سب مری موجیں اسی کے ساحل تک

    بنا ہے جس کے کرم سے مرا ہنر دریا

    یہ ذوقِ نعت بھی عاصیؔ اسی کی رحمت ہے

    ہے میری خاک کے کینوس پہ نقش گر دریا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے