Font by Mehr Nastaliq Web

دلِ ناداں نہ حرصِ دنیا کر

عاصی کرنالی

دلِ ناداں نہ حرصِ دنیا کر

عاصی کرنالی

MORE BYعاصی کرنالی

    دلِ ناداں نہ حرصِ دنیا کر

    صرف سرکار کی تمنا کر

    پڑھنا چاہے تو پڑھ درود وسلام

    لکھنا چاہے تو نعت لکھا کر

    دن بھر ان کے خیال میں ہو مگن

    رات بھر ان کے خواب دیکھا کر

    ان کا عشق ان کا عشق ان کا عشق

    اپنے اندر یہی اجالا کر

    ان کا ذکر ان کا ذکر ان کا ذکر

    یہی عادت بنا وظیفہ کر

    اگر اذنِ طلب نہیں آیا

    اے دلِ بے قرار ایسا کر

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے