ازل سے تا ابد میلہ سا لگ جائے گا صبحوں کا
ازل سے تا ابد میلہ سا لگ جائے گا صبحوں کا
اگر وه از رہِ لطف و نوازش مسکرا دیں گے
سبھی کچھ مانگ لو ان سے نہ دیکھو اپنے دامن کو
کہ وہ دیتے ہوئے دامن کی وسعت بھی بڑھا دیں گے
یہاں محتاجِ رحمت ہم وہاں رہنِ شفاعت ہم
یہاں ان کو پکاریں گے وہاں ان کو صدا دیں گے
ہمیں اے حاجیو باتیں سناؤ شہرِ دلبر کی
تمہارا عمر بھر احسان مانیں گے دعا دیں گے
ہمیں وہ ہاتھ چھونے دو جو اس جالی کو چھوتے تھے
رسول اللہ تمہیں اس خاص نیکی کی جزا دیں گے
ہمیں ان کی ثنا میں لب کشا ہونے تو دو عاصیؔ
بہ فیضِ ذکرِ حضرت جا بہ جا شمعیں جلا دیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.