میرے عظیم نبی میرے مقدر آقا
میرے عظیم نبی میرے مقدر آقا
خدا کے بعد تری ذات معتبر آقا
یہ سوزِ جان یہ غمِ دل یہ چشمِ تر آقا
مری طلب میرا مقصود تیرا در آقا
نہ جانے کیوں چھلک اٹھتی ہیں خود بخود آنکھیں
کوئی جو آتا ہے طیبہ سے لوٹ کر آقا
وہ بستیاں جو میرے جان و دل میں ہیں آباد
وہ بستیاں مجھے آئیں گی کب نظر آقا
میرا خدا مجھے اس مرگِ بے شرف سے بچائے
مروں نہ تیری زیارت سے پیشتر آقا
میری تڑپ میں بناوٹ نہیں خدا کی قسم
مجھے تو ہے میرے جذبات کی خبر آقا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.