Font by Mehr Nastaliq Web

میں ان کے در پر جاؤں وہ دن خدا دکھائے

عاصی کرنالی

میں ان کے در پر جاؤں وہ دن خدا دکھائے

عاصی کرنالی

MORE BYعاصی کرنالی

    میں ان کے در پر جاؤں وہ دن خدا دکھائے

    دل کی مراد پاؤں وہ دن خدا دکھائے

    اس خطہ حسیں میں جلوؤں کی سرزمیں میں

    آنکھوں کو آزماؤں وہ دن خدا دکھائے

    ہر روشنی سمیٹوں ہر نور جذب کر لوں

    جلوؤں میں ڈوب جاؤں وہ دن خدا دکھائے

    جن راستوں نے ان کے قدموں کے نقش چومے

    پلکیں وہاں بچھاؤں وہ دن خدا دکھائے

    اس شہر زندگی میں جو چشمِ شوق دیکھے

    احباب کو دکھاؤں وہ دن خدا دکھائے

    دھل جائیں سارے دھبے فردِ عمل کے عاصیؔ

    اشک اس قدر بہاؤں وہ دِن خدا دکھائے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے