پہنچوں در سرکار پر چاہا تو یہی ہے
پہنچوں در سرکار پر چاہا تو یہی ہے
آگے میری تقدیر تمنا تو یہی ہے
وہ منزلِ مقصود بھی اللہ دکھائے
انوار بتا دیتے ہیں رستہ تو یہی ہے
اک خاص مہک آنے لگی موج ہوا میں
آثار بتاتے ہیں مدینہ تو یہی ہے
یہ ان کی رضا ہے مجھے بھیجیں مجھے روکیں
واپس میں نہیں آؤں گا سوچا تو یہی ہے
ہر سانس سے آتی ہے صدا صلِ علیٰ کی
ہم لاکھ جئیں اصل میں جینا تو یہی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.