Font by Mehr Nastaliq Web

عدل کا معیار سیرت آپ کی

عاصی کرنالی

عدل کا معیار سیرت آپ کی

عاصی کرنالی

MORE BYعاصی کرنالی

    عدل کا معیار سیرت آپ کی

    صدق کا اظہار سیرت آپ کی

    روشنی ہی روشنی چاروں طرف

    مرکزِ انوار سیرت آپ کی

    بے کسوں اور غم زدوں کے واسطے

    خیر کا مینار سیرت آپ کی

    آپ سے حکمت کو گویائی ملی

    علم کا دربار سیرت آپ کی

    دل سے زنگِ معصیت دھلتا گیا

    اور گوہرِ بار سیرت آپ کی

    جاوداں ہے آپ کی لطف و کرم

    ہے ابد آثار سیرت آپ کی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے