اپنے کانوں کے لیے اذنِ اذانِ طیبہ
اپنے کانوں کے لیے اذنِ اذانِ طیبہ
اپنی نظروں کے لیے گنبدِ خضریٰ مانگو
اپنے چلنے کے لیے راہِ سفر سوئے حجاز
اپنے رکنے کے لیے صرف مدینہ مانگو
اپنے گرنے کے لیے اس شہہ والا کے قدم
اپنے اٹھنے کے لیے اس کا سہارا مانگو
اپنے پڑھنے کے لیے ذوقِ احادیثِ رسول
اپنے لکھنے کے لیے نعتِ معلیٰ مانگو
اپنے جینے کے لیے لذت و توفیقِ درود
اپنے مرنے کے لیے دید کا لمحہ مانگو
اگر اظہارِ مفصل میں ادب مانع ہو
مجملاََ دامنِ سرکار کا سایہ مانگو
جھولیاں اس کا کرم پہلے ہی بھر دیتا ہے
مانگنے کی تو ضرورت نہیں کیا مانگو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.