Font by Mehr Nastaliq Web

فلک ان سے فضا ان سے نجوم و ماہتاب ان سے

عاصی کرنالی

فلک ان سے فضا ان سے نجوم و ماہتاب ان سے

عاصی کرنالی

MORE BYعاصی کرنالی

    فلک ان سے فضا ان سے نجوم و ماہتاب ان سے

    وجودِ روشنی ان سے طلوعِ آفتاب ان سے

    لہک ان سے مہک ان سے کلی ان سے گلاب ان سے

    گلستاں کا جمال ان سے بہاروں کا شباب ان سے

    تقدس ان سے باطن کا صفا ان سے مظاہر کی

    صدف کی آبرو ان سے گہر کی آب و تاب ان سے

    ترشح میں سکون ان کا تموج میں وقار ان کا

    برستا ہے تو پہلے درس لیتا ہے سحاب ان سے

    ہواؤں میں خرام ان کا پہاڑوں میں ثبات ان کا

    زمیں کو نسبت ان سے آسماں کو انتساب ان سے

    خدا کو بت پرست انساں نے ان کے دم سے پہچانا

    عروجِ بندگی ان سے شعورِ انقلاب ان سے

    بشر اشرف بشر اکرم بشر افضل بشر احسن

    ملے ہیں ابنِ آدم کو فضیلت کے خطاب ان سے

    سلام ان پر محبت ہے صراط المستقیم ان کی

    یقیں ان سے عمل ان سے جزا ان سے ثواب ان سے

    محبت کرنے والوں کو یہاں تسکین ملتی ہے

    تصور شاد کام ان سے تمنا کامیاب ان سے

    مرے دامن میں عاصیؔ ایک بھی نیکی نہیں لیکن

    ملے گا مغفرت نامہ مجھے روزِ حساب ان سے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے