آج ہے آتش مبارک یوم میلاد نبی
آج ہے آتش مبارک یوم میلاد نبی
آج پھر سے قلب میں تازہ کریں یاد نبی
رہنمائے منزلِ عرفاں محمد مصطفیٰ
ہادی دیں صاحب قرآں محمد مصطفیٰ
فخر امت صاحبِ معراج محبوب خدا
شوکت و شانِ رسالت تاجدار انبیا
آشنائے عظمت توحید شانِ معرفت
واقف اسرار پنہاں نکتہ دان معرفت
شان شاہاں سیدِ ابرار سرتاج امم
جن کی ذات پاک ہے سرچشمہ فیض و کرم
پیکرِ صد رحمت حق شافع روزِ جزا
بے سہاروں کے سہارا بے نوا کے ہم نوا
سارے عالم سے مٹا کر جہل کی ظلمات کو
روز روشن میں بدل ڈالا اندھیری رات کو
التجا ان سے کریں ہم بھی شفاعت کے لیے
وقف کر دیں جان و دل ان کی محبت کے لیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.