اہلِ نظر کی آنکھ کا تارا علی علی
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف۔عراق)
اہلِ نظر کی آنکھ کا تارا علی علی
اہلِ وفا کے دل کا سہارا علی علی
رحمت نے لے لیا مجھے آغوش نور میں
میں نے کبھی جو روکے پکارا علی علی
اک کیف اک سرور سا رہتا ہے رات دن
جب سے ہوا ہے درد ہمارا علی علی
کعبے کے بت گرائے نہیں اپنے ہاتھ سے
حضرت نے مسکرا کے پکارا علی علی
دنیا میں سب سے عالی گھرانے کے نور ہو
اس واسطے ہے نام تمہارا علی علی
اعظمؔ یہ مغفرت کی سند ہے ہمارے پاس
ہم ہیں علی کے اور ہمارا علی علی
- کتاب : کلیاتِ اعظم چشتی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.