علی کا وصف اور میری زباں توبہ ارے توبہ
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف۔عراق)
علی کا وصف اور میری زباں توبہ ارے توبہ
یہ مشتِ خاک اور ان کا بیاں توبہ ارے توبہ
وہ پیشانی کہ جس سے بھیک لے کر چاند روشن ہو
میں اس کے وصف میں کھولوں زباں توبہ ارے توبہ
وہ لب جن کے تبسم سے دو عالم جگمگا اٹھیں
کہاں وہ مہ جبیں اور میں کہاں توبہ ارے توبہ
وہ جن کے واسطے ڈوبا ہوا سورج پلٹ آئے
پہنچ سکتی ہے میری عقل واں توبہ ارے توبہ
وہ جن کی مدح خوانی سے لبِ جبریل قاصر ہو
یہ اعظمؔ اور ان کا مدح خواں توبہ ارے توبہ
- کتاب : کلیاتِ اعظم چشتی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.