کونین کا جواب رخِ بو تراب ہے
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف۔عراق)
کونین کا جواب رخِ بو تراب ہے
منہ بولتی کتاب رخِ بو تراب ہے
ذوقِ نظر جواں ہو تو اس ذوق کی قسم
ہر سمت بے نقاب رخِ بو تراب ہے
گر ہو سکے تو ولیوں کی محفل میں دیکھیے
ذروں میں آفتاب رخِ بو تراب ہے
صحنِ چمن میں پھول فلک پر مہ و نجوم
اور سب میں لاجواب رخِ بو تراب ہے
خالق کا انتخاب ہیں سرکارِ دوجہاں
اور اُن کا انتخاب رخِ بو تراب ہے
گردوں کا آفتاب جہاں سجدہ ریز ہے
وہ جان آفتاب رخِ بو تراب ہے
اعظمؔ جسے نبی نے کہا باب شہر علم
ہاں ہاں وہی تو باب رخِ بو تراب ہے
- کتاب : کلیاتِ اعظم چشتی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.