Font by Mehr Nastaliq Web

رسولِ پاک کا میری طرف سلام آیا

اعظم چشتی

رسولِ پاک کا میری طرف سلام آیا

اعظم چشتی

MORE BYاعظم چشتی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف۔عراق)

    رسولِ پاک کا میری طرف سلام آیا

    مری زبان پہ جس دم علی کا نام آیا

    امیرِ بزمِ ولایت خطاب ہے تیرا

    حدیثِ جسمک جسمی ترا مقام آیا

    سیاہ کار ہوں آقا مگر یہ کیا کم ہے

    کہ تیرے چاہنے والوں میں میرا نام آیا

    علی کا نام ہی اعظمؔ وہ اسمِ اعظم ہے

    کہ جس کسی نے پکارا اسی کے کام آیا

    مأخذ :
    • کتاب : کلیاتِ اعظم چشتی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے