کہیں جس کو دوائے دردِ ہجراں یا رسول اللہ
کہیں جس کو دوائے دردِ ہجراں یا رسول اللہ
دکھانا مجھ کو بھی وہ روئے تاباں یا رسول اللہ
کرم یا رحمۃ اللعالمیں یا شافعِ محشر
کہ ہے خالی عمل سے میرا داماں یا رسول اللہ
سنا ہے آپ ہر عاشق کے گھر تشریف لاتے ہیں
مرے گھر میں بھی ہو جائے چراغاں یا رسول اللہ
کبھی تو رحم آ جائے مری آشفتہ حالی پر
کبھی تو ہو گزر سوئے غریباں یا رسول اللہ
تمہارا ذکر کرتا جاؤں گا میدانِ محشر میں
یہی تو ہے مری بخشش کا ساماں یا رسول اللہ
کیا ہے نام لیواؤں میں شامل اپنے اعظمؔ کو
نہ بھولوں گا قیامت تک یہ احساں یا رسول اللہ
- کتاب : Rooh-e-Sama, Part 2 (Pg. 362)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.