مرا سر کہاں تیرا در شاہ قاتل
دلچسپ معلومات
نوٹ: یہ مشاعرہ حضرت قاتلؔ اجمیری کے عرس کی مناسبت سے عیدگاہ میدان، بندر روڈ، کراچی میں منعقد ہوا تھا، اس مشاعرے کی صدارت بہزادؔ لکھنوی نے فرمائی تھی، جبکہ مصرعِ طرح ’’تمہیں ڈھونڈتی ہے نظر شاہِ قاتل‘‘ مقرر کیا گیا تھا۔
مرا سر کہاں تیرا در شاہ قاتل
محبت کا ہے یہ اثر شاہ قاتل
تم حسنین کے لاڈلے اور علی کے
ہو آلِ شہِ بحر و بر شاہ قاتل
ہو گنجینۂ علم وعرفاں کے مالک
طریقت کے ہو راہ بر شاہ قاتل
جمالِ منور ہمیں بھی دکھا دو
تمہیں ڈھونڈتی ہے نظر شاہ قاتل
طواف اس کا آکر کے کرتا ہے کعبہ
ہو جس دل میں تم جلوہ گر شاہ قاتل
وفاؔ پیشِ حق سرخرو ہو خدا را
نہ نیچا ہو محشر میں سر شاہ قاتل
- کتاب : Gulha-e-Aqidat (Pg. 46)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.