Font by Mehr Nastaliq Web

زہے قسمت مرے آقا کے جو گن گا کے دیکھیں گے

عبدالعزیز وارثی

زہے قسمت مرے آقا کے جو گن گا کے دیکھیں گے

عبدالعزیز وارثی

MORE BYعبدالعزیز وارثی

    زہے قسمت مرے آقا کے جو گن گا کے دیکھیں گے

    وہ اپنے دل کو مثل آئینہ چکا کے دیکھیں گے

    یقیناً زیست میں ہو جائے گی شامل ہر اک فرحت

    طریقِ مصطفیٰ کو آپ اگر اپنا کے دیکھیں گے

    بہت سے پارسا روزِ جزا دیکھیں گے حیرت سے

    تبسم جب نبی میری طرف فرما کے دیکھیں گے

    بفضلِ کبریا صبح و مسا رحمت برستی ہے

    اگر اللہ نے چاہا مدینہ جاکے دیکھیں گے

    اگر خاکِ مدینہ تو لگا لے اپنے چہرے پر

    یقیناً چاند تارے پھر تجھے شرما کے دیکھیں گے

    رہے گی منتظر خلد بریں ایسے دیوانوں کی

    نبی کے ہجر میں جو اپنے دل تڑپا کے دیکھیں گے

    ہماری اور تمہاری بات کیا ہے اہل محشر سب

    بروز حشر جلوے سید والا کے دیکھیں گے

    زہے قسمت بلائیں گے اگر سرکار طیبہ میں

    تو جنت کے نظارے ہم وہاں بلکھا کے دیکھیں گے

    یقیناً وارثیؔ جو مصطفیٰ چشم کرم کر دیں

    تو خود کو ہم مدینہ طیبہ پہنچا کے دیکھیں گے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے