راستے جو بھی مدینے کی طرف جاتے ہیں
راستے جو بھی مدینے کی طرف جاتے ہیں
وہ سبھی خلد کے زینے کی طرف جاتے ہیں
خوشبوئیں جب بھی گلابوں کی ذرا مدہم ہوں
پھر گلاب ان کے پسینے کی طرف جاتے ہیں
نور لینے کے لیے چاند ستارے خورشید
سب اسی نور نگینے کی طرف جاتے ہیں
دیکھو کب محفلِ نعت ان کا بلاوا لائے
دیکھو کب نعت شبینے کی طرف جاتے ہیں
للہ الحمد کے یاد آتی ہے سنت ان کی
ہاتھ جب کھانے یا پینے کی طرف جاتے ہیں
زیست کی راہ میں واجدؔ وہ بھٹکتے ہی نہیں
جو قدم ان کے قرینے کی طرف جاتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.