کہتے ہیں جملہ انس_و_ملک جان یا علی
دلچسپ معلومات
منقبت درشان حضرت مولیٰ علی (نجف۔عراق)
کہتے ہیں جملہ انس و ملک جان یا علی
تم پر ہزار جان سے قربان یا علی
ماتھا تمہارا نور ولایت کا آفتاب
چہرہ تمہارا مصحف قرآن یا علی
زلفیں کہوں یا رحمت حق کی گھٹا کہوں
یا آل مصطفیٰ کی نئی شان یا علی
ہر اک ولی کو فیض و عنایت کی ہے طلب
تم بے شبہ گنجینۂ فیضان یا علی
کاوشؔ تو ایک قالب بے جان ہے علی
اور اس کی روح تم ہو تم ہی جان یا علی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.