یہ چمکتی جبیں نشانی ہے
دلچسپ معلومات
منقبت درشان حضرت مولیٰ علی (نجف۔عراق)
یہ چمکتی جبیں نشانی ہے
تو علی مرتضائےثانی ہے
تو محمدؐ کا لاڈلا جانی
فاطمہ کی تو زندگانی ہے
بخش دی اک حیات نو دیں کو
کتنی رنگین یہ کہانی ہے
داد دیتا ہے آج قاتل بھی
خون بسمل میں کیا روانی ہے
داغ دل ہے نشاں عنایت کا
رنج و غم ان کی مہربانی ہے
جسم جلتا ہے تو جلے کیا غم
عشق باقی ہے جسم فانی ہے
کوئی کاوشؔ نہ اب تلک میں
جان دینا ہی زندگانی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.