خیال_آخرت سے ہوں پریشاں یا رسول_اللہ
خیال آخرت سے ہوں پریشاں یا رسول اللہ
اٹھاؤں گا میں کیسے بار عصیاں یا رسول اللہ
تمہارا نام لیوا ہے تمہیں پر جان دیتا ہے
پریشاں حال پھر کیوں ہے مسلماں یا رسول اللہ
ابو بکر و عمر عثمان و حیدر جس پہ نازاں تھے
وہی ہو زندگی کا میری عنواں یا رسول اللہ
پھنسی ہے کشتیٔ امت تلاطم خیز موجوں میں
تمہارے جز نہیں کوئی نگہباں یا رسول اللہ
بس اب نظر کرم کیجیے بس اب نظر کرم کیجیے
گناہوں پر ہم اپنے ہیں پشیماں یا رسول اللہ
نہ ہو جب اس کے سر پہ کوئی بھی سایہ سر محشر
جگہ پائے یہ کاوشؔ زیر داماں یا رسول اللہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.