گفتار سے ہوئی ہے نہ تلوار سے ہوئی
گفتار سے ہوئی ہے نہ تلوار سے ہوئی
تعمیر زندگی ترے کردار سے ہوئی
ہر ایک لفظ تیرا مرہم سے کم نہ تھا
مظلوم کی تسلی ترے پیار سے ہوئی
پتھر بھی تو نے کھائے نہایا بھی خون سے
روشن عمل کی رہ ترے ایثار سے ہوئی
شکل بشر میں آیا زمیں پر خدا کا نور
آواز پیدا یہ در و دیوار سے ہوئی
تو وسعت کونین سے آگے نکل گیا
معراج زندگی تری سرکار سے ہوئی
اندھوں کو تیرے در سے بینائیاں ملیں
در کی حیات تابش رخسار سے ہوئی
کاوشؔ پہ تری خاص عنایت ہے اے رسولؐ
آنکھوں میں روشنی ترے دیدار سے ہوئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.