سرمایہ سکوں ہے عقیدت رسول کی
سرمایہ سکوں ہے عقیدت رسول کی
دل کو ضرور دیتی ہے طاقت رسول کی
اتنا تو جانتا ہوں کلیدِ بہشت ہے
اپنانا چاہتا ہوں شریعت رسول کی
میں اور میرے لب پہ محمد کی یہ ثنا
شاید ہے مجھ پر خاص عنایت رسول کی
جنت کا صرف ایک تصور حسین ہے
دیکھیں گی اپنی آنکھیں بھی صورت رسول کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.