صحرا_بہ_صحرا جو_بہ_جو قریہ_بہ_قریہ کو_بکو
صحرا بہ صحرا جو بہ جو قریہ بہ قریہ کو بکو
سرور دیں کے فیض کا سکہ رواں ہے چار سو
خلد بریں کا عکس ہے شہر نبیؐ کی رونقیں
ارض مدینہ کی طرف حسن کمال جستجو
حق کے سوا کس کو خبر کس کو پتا ہے کیا ہوئی
عشق ازل سے عرش پر حسن ازل کی گفتگو
حکم نبی یہاں وہاں کون و مکاں میں ہے رواں
فیض رسول آخری جاری ہے مثل رنگ و بو
خیرہ نہ کیوں ہو چشم شوق فرط تجلی آپ سے
شہر نبیؐ میں نور حق جلوہ فگن ہے چار سو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.