شکل رویا میں دکھا اے پیشوائے مرسلیں
شکل رویا میں دکھا اے پیشوائے مرسلیں
یا مدینے میں بلا اے پیشوائے مرسلیں
قم باذنی کہہ مسیحا دیر کا موقع نہیں
مردہ ہوں میں لو جلا اے پیشوائے مرسلیں
عارضِ پُر نور دکھلا دے کہ ہوں مشتاقِ دید
برقع چہرے سے اٹھا اے پیشوائے مرسلیں
اے گلِ باغ مدینہ میں کہاں ڈھونڈھوں تمہیں
کعبہ ہو یا کربلا اے پیشوائے مرسلیں
یا شفیع المذنبیں تیرا سہارا ہے فقط
کون ہے شافع مرا اے پیشوائے مرسلیں
طالبِ دیدار ہوں صورت دکھاؤ اب مجھے
منتظر ہوں آپ کا اے پیشوائے مرسلیں
آرزو دل کی یہ ہے پہنچوں میں مسجد میں تری
ہو دوگانہ پھر ادا اے پیشوائے مرسلیں
بھیک میں جنت ملے کاسہ لیے ہے ہاتھ میں
آپ کا صادقؔ گدا اے پیشوائے مرسلیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.