Sufinama

آپ کی شان ہے وہ شان رسول عربی

جلیل فتح گڑھی

آپ کی شان ہے وہ شان رسول عربی

جلیل فتح گڑھی

MORE BYجلیل فتح گڑھی

    آپ کی شان ہے وہ شان رسول عربی

    جبرئیل آپ کے دربان رسول عربی

    اسوۂ حسنہ انوکھا ہے عجب خُلق عظیم

    ایک عالم ہے کہ حیران رسول عربی

    آپ سا صاحب معراج ہے نبیوں میں کہاں

    میزباں رب ہے تومہمان رسول عربی

    زینت دست سراقہ ہوئے شاہی کنگن

    سچ ہوا آپ کا فرمان رسول عربی

    آپ کا قول وعمل ایک ہے اللہ اللہ

    شکل وسیرت ہمہ قرآن رسول عربی

    آپ کا آپ کی وحدانیت خالص کا

    برسرخلق ہے احسان رسول عربی

    یہ تمنا ہے کہ آجائے مرے ہاتھ جلیلؔ

    حشر میں آپ کا دامان رسول عربی

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 111)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے