اے شافع_روز_جزا صلوا_علیہ_وآلہ
اے شافع روز جزا صلوا علیہ وآلہ
وے واقف راز خدا صلوا علیہ وآلہ
پہنچے فلک پر جب نبی حاضر ہوئے آکر سبھی
کرنے لگے یہ التجا صلوا علیہ وآلہ
تم پر دل و جاں ہیں فدا اے مالک ہر دوسرا
اے مخزن فیض و عطا صلوا علیہ وآلہ
ہیں آپ سے ہر دو جہاں اے والیٔ کون و مکاں
تم سب جہاں کے پیشوا صلوا علیہ وآلہ
خیر البشر خیر الوریٰ تم ہو حبیب کبریا
تم ہو محمد مصطفیٰ صلوا علیہ وآلہ
ہوتے نہیں جو تم نبی پیدا نہ ہوتے ہم کبھی
اے بانیٔ خلق خدا صلوا علیہ وآلہ
ہے ہم کو یہ حکم خدا تم پر کریں جاں کو فدا
اے بادشاہ ہل اتی صلوا علیہ وآلہ
اے ہادیٔ ہر انس و جاں اے بادشاہ لا مکاں
تم ہو شہ روز جزا صلوا علیہ وآلہ
اے خاتم پیغمبراں اے رحم فرما بے کساں
اے معدن صدق و صفا صلوا علیہ وآلہ
تم ہو شفیع دوسرا تم ہو رسول ارتضیٰ
اے مقتدائے انبیا صلوا علیہ وآلہ
اے مرجع خلق خدا اے دستگیر بینوا
مخلصؔ کی جاں تم پر فدا صلوا علیہ وآلہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.