آج وہ نور_خدا صل_علیٰ پیدا ہوئے
آج وہ نور خدا صل علیٰ پیدا ہوئے
آج وہ بدرالدجیٰ صل علیٰ پیدا ہوئے
جن کے باعث سے زمین و آسماں کا ہے ظہور
آج وہ خیر الوریٰ صل علیٰ پیدا ہوئے
جن کا واصف جابجا قرآن میں خالق ہوا
آج وہ حق کے رسا صل علیٰ پیدا ہوئے
جن کی انگشت شہادت نے کیا دو ٹکڑے ماہ
آج وہ معجز نما صل علیٰ پیدا ہوئے
جس کے باعث حضرت آدم یہاں تشریف لائے
آج وہ راز خدا صل علیٰ پیدا ہوئے
خاک پا سے جن کی ہوں امراض مہلک دور سب
آج وہ بحر شفا صل علیٰ پیدا ہوئے
جن کا احمد اور محمدؐ ہے لقب حق نے کیا
آج وہ شاہ ہدا صل علیٰ پیدا ہوئے
یہ ملائک کو ہوا فرمان پڑھو صل علیٰ
آج شاہ مجتبیٰ صل علیٰ پیدا ہوئے
جن کی پیدائش کا تھا افلاک پہ غوغا مچا
آج وہ شمس الضحیٰ صل علیٰ پیدا ہوئے
کنت کنزاً مخفیا جن کی ہے مخلصؔ تہنیت
آج وہ کان عطا صل علیٰ پیدا ہوئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.