Font by Mehr Nastaliq Web

اللہ اللہ یہ مدینے کا سفر

عبدالکریم ثمرؔ

اللہ اللہ یہ مدینے کا سفر

عبدالکریم ثمرؔ

MORE BYعبدالکریم ثمرؔ

    اللہ اللہ یہ مدینے کا سفر

    راہیں روشن منزلیں آسان تر

    دل سراپا حسرتِ تعمیر ہے

    خاک پائے مصطفیٰ اکسیر ہے

    ہے نظر کے سامنے شہرِ جمال

    مظہرِ شانِ خدائے ذوالجلال

    تیری گلیاں تیرے گھر تیرے جبال

    ہیں عبادت گاہِ صدیق و بلال

    السلام اے روضۂ دُرِ یتیم

    اے بہارِ خلد اے باغِ نعیم

    اے خیابانِ حرم کی ڈالیو

    سبز گنبد کی منور جالیو

    ایک تیره بخت کا تم پر سلام

    انتہائے شوق ہے سوزِ دوام

    السلام اے سجده گاهِ مصطفیٰ

    مرتبہ ہے تیرا کعبے سے سوا

    میں کہ ہوں اب مصطفیٰ کے روبرو

    سرورِ ارض و سما کے روبرو

    میں رسالت کا عقیدت کیش ہوں

    بارگاهِ عشق کا درویش ہوں

    مجھ کو ازبر عشق کے آداب ہیں

    حفظ سب سرکار کے القاب ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے