نبی سب سے پیارا مرا کملی والا
نبی سب سے پیارا مرا کملی والا
جگت کا دلارا مرا کملی والا
اتارا گیا عرش اعظم سے جس کو
وہ رحمت کی دھارا مرا کملی والا
فلک پر قمر ٹکڑے ہو کر دکھائے
کرے جب اشارہ مرا کملی والا
نبی سب ہیں پیارے مگر یوں سمجھ لو
ہے آنکھوں کا تارا مرا کملی والا
سنو عاصیو کل کو ہے یوم محشر
بنے گا سہارا مرا کملی والا
کہاں شوقؔ جاؤں لئے درد اپنا
مرے غم کا چارہ مرا کملی والا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.