Sufinama

سب سے بڑی ہے چیز محبت رسول کی

عبدالطیف شوق

سب سے بڑی ہے چیز محبت رسول کی

عبدالطیف شوق

MORE BYعبدالطیف شوق

    سب سے بڑی ہے چیز محبت رسول کی

    ملتی ہے خوش نصیب کو الفت رسولؐ کی

    اس نے ہے دو جہاں کو دل میں بسا لیا

    جس نے بسائی دل میں عقیدت رسولؐ کی

    رب سے اگر ہے پیار تو کیجیے نبی سے پیار

    طاعت خدا کی دوست سے طاعت رسولؐ کی

    اعمال کچھ بھی ہوں نہ ہوں لیکن یقین ہے

    جنت میں لے کے جائے گی چاہت رسولؐ کی

    جتنا بڑا ہو کوئی زمیں پر کچھ وہ نہیں

    سب سے بڑی ہے خلق میں عظمت رسولؐ کی

    اللہ دے گا اجر شہیدوں کا تم کو شوقؔ

    زندہ کرو گے دوست جو سنت رسولؐ کی

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے