حکمِ خدا سے پوری مری بات ہوگئی
حکمِ خدا سے پوری مری بات ہوگئی
شہرِ نبی میں میری بسر رات ہوگئی
پھر معتبر زمانے میں خادم بھی ہوگیا
وابستہ ان سے جو نہی مری ذات ہو گئی
پھولوں کو باس چاند ستاروں کو روشنی
سب کو میسر آپ سے خیرات ہوگئی
آئے جو ختم الانبیا روئے زمین پر
رحمت کی ہم فقیروں پہ برسات ہو گئی
اک مغفرت کا سجدہ ہوا ہے مجھے نصیب
شرک و غرور و جہل کو پھر مات ہوگئی
جب جب بھی میں نے ذکرِ محمد کیا مجیدؔ
دل میں دبی تھی پوری مناجات ہوگئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.