مظلومِ کربلا کی شہادت مرا سلام
دلچسپ معلومات
مناقب در شان حضرت امام حسین (کربلا-عراق)
مظلومِ کربلا کی شہادت مرا سلام
جنت کے وارثوں کی عبادت مرا سلام
مولیٰ حسین آپ کی اولاد کے طفیل
ہم کو ملا یہ دین سلامت مرا سلام
آلِ رسول پاک کے وہ ہم سفر رہے
غازی عباس آپ کی طاقت مرا سلام
اے گلشنِ رسول کے مہکے ہوئے گلاب
اے سیدہ بتول کی راحت مرا سلام
اے طائرانِ کرب و بلا ساکنانِ خلد
اے زائرین عزمِ محبت مرا سلام
بارش ہوا یہ چاندنی شہرِ امام کی
شام و سحر کی سوہنی صورت مرا سلام
آقا حسین آپ پہ خالق کو ناز ہے
اے بادشاہِ لطف و عنایت مرا سلام
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.