یا علی آپ کی سیرت نے ہمیں
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف-عراق)
یا علی آپ کی سیرت نے ہمیں
رنج و غم اور مصیبت سے بچا رکھا ہے
ہفت افلاک سے دکھ آتے نہیں ہیں ہم تک
علم عباس کا ہر گھر میں لگا رکھا ہے
یاد کرتا ہوں نبی زادوں کو میں عجز کے ساتھ
مشکبو صحنِ محبت کو بنا رکھا ہے
مٹ گیا دنیا سے تکفیری بدن آخرِ کار
نام اس کا ہی تو گردابِ بلا رکھا ہے
ننھے اصغر سے جواں اکبر قاسم کے لیے
دین احمد کا دیا سب نے جلا رکھا ہے
زندگی اب بھی تڑپتی ہے مجیدؔ آٹھوں پہر
غمِ عباس کو سینے میں سجا رکھا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.