نبی اقدس کی سیرت کی وہی تصویر کامل ہیں
نبی اقدس کی سیرت کی وہی تصویر کامل ہیں
درود ان پر حسین ابن علی ہی پیرِ کامل ہے
تبسم آپ فر مائیں تو کھل اٹھتی ہیں سب کلیاں
در خشندہ بہاروں کی وہی تنویر کامل ہیں
وہی تو حیدر کرار کے عینین ہیں لوگو
میرے آقا کی چاہت کی وہی جاگیر کامل ہیں
ہزاروں نابکاروں نے رلایا اس قدر ان کو
اگرچہ یاد تھا ان کی یہی تطہیر کامل ہیں
ذرا ان بد نہادوں کا برا انجام تو دیکھو
حسینی قاتلوں میں سب کے سب خنزیر کامل ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.