یا رب نجف کی خاک پہ سجدہ نصیب ہو
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف۔عراق)
یا رب نجف کی خاک پہ سجدہ نصیب ہو
میری عبادتوں کا بھی عمدہ نصیب ہو
شیر خدا عطا کریں گر اذنِ حاضری
قدموں میں ان کے رہنے کا وعدہ نصیب ہو
محشر کے روز حوض پہ میں بھی کھڑا رہوں
خلد بریں کا مجھ کو بھی جادہ نصیب ہو
یا رب میں اپنی آل کو اس میں لپیٹ لوں
مولیٰ علی کے ہاتھ سے بردہ نصیب ہو
کرب و بلا کے دشت کو دیکھے گا اشک بار
میرے خدا مجیدؔ کو دیدہ نصیب ہو
- کتاب : عکسِ بو تراب
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.