Font by Mehr Nastaliq Web

سبطِ نبی کے جیسا کوئی سخی نہیں ہے

عبد المجید چٹھہ

سبطِ نبی کے جیسا کوئی سخی نہیں ہے

عبد المجید چٹھہ

MORE BYعبد المجید چٹھہ

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف۔عراق)

    سبطِ نبی کے جیسا کوئی سخی نہیں ہے

    جیسے کہیں بھی ثانی مولیٰ علی نہیں ہے

    آغوشِ مصطفیٰ سے عفو و کرم سمیٹا

    سب لوگ جانتے ہیں کچھ بھی خفی نہیں ہے

    تاریخ سے یہ پوچھا ان سا ذرا بتاؤ

    اس نے مجھے بتایا ان سا کوئی نہیں ہے

    جانِ نبی ہی لوگو اپنی بھی زندگی ہیں

    یہ ہیں تو زندگی میں کچھ بھی کمی نہیں ہے

    افلاک سے زمیں سے آئے صدا مجیدؔ اب

    اپنے امام جیسا کوئی وصی نہیں ہے

    مأخذ :
    • کتاب : عکسِ بو تراب

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے