پیشوائے اتقیا احمد کبیر
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت احمد کبیر رفاعی
پیشوائے اتقیا احمد کبیر
مقتدائے اؤلیا احمد کبیر
آپ کے دادا حسین ابن علی
اور علی المرتضیٰ احمد کبیر
احمد مرسل سے تم کب ہو جدا
نام و رنگ و بو میں یا احمد کبیر
دست پاک مصطفیٰ کو آپ نے
بوسہ ظاہر میں دیا احمد کبیر
بے مضرت ہوگئے ہیں اسلحہ
نام سن کر آپ کا احمد کبیر
دست بخشا جانب زنبیل ما
منبع جود و سخا احمد کبیر
مجھ کو تلخاب فنا فی الذات سے
جرعہ ہوجائے عطا احمد کبیر
کھیلیں گے دھمال دوزخ میں فقیر
کہہ کے یا مولائی یا احمد کبیر
اسم اعظم ہوگیا حضرت کا نام
ہوگئے ایسے فنا احمد کبیر
رام ہو جائے مرا یہ مارِ نفس
ہے دعا خادم کی یا احمد کبیر
کن شفیعی عند رب العالمین
مرحبا یا مرحبا احمد کبیر
نارِ دوزخ کیوں نہ ہو مجھ پر حرام
آپ کا ہوں آپ کا احمد کبیر
خادموں میں آپ کے حسرتؔ بھی ہے
یا امام الاصفیا احمد کبیر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.