جس رنگ میں اے یار مجھے تو نظر آیا
جس رنگ میں اے یار مجھے تو نظر آیا
ایسا کوئی گل بھی نہیں خوش رو نظر آیا
مونس نہ شب ہجر مرا کوئی تھا لیکن
یہ عشق فقط قوت بازو نظر آیا
وہ کون سی جا ہے جہاں دیکھا نہیں تجھ کو
جلوہ ترا اے جان ہمیں ہر سو نظر آیا
اے یار تجھے جیسا سنا ویسا ہی پایا
کچھ فرق نہیں اس میں سر مو نظر آیا
تلوار سے ٹکڑے مرے ہوں گے یہ ہے تعبیر
ہے خواب میں اک بت کا جو ابرو نظر آیا
نخچیر مرے دل کو کیا ایک نظر سے
آنکھوں میں صنم کی مجھے جادو نظر آیا
شکوہ نہ کرو دشمنی دہر کا رحیمؔ
دانا کا تو دشمن ہمیں ہر سو نظر آیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.