زمانے کی گلیوں کی سردار گلیاں
زمانے کی گلیوں کی سردار گلیاں
ہیں طیبہ کی گلپاش و گل بار گلیاں
محمد کے پاؤں کو چھوتی رہی ہیں
یہ دلدار راہیں یہ دلدار گلیاں
جدھر سے بھی آؤں کراتی ہیں مجھ کو
تیرے سبز گنبد کا دیدار گلیاں
ہمیشہ سے ہیں اور ہمیشہ رہیں گی
پناهِ مساکین و ابرار گلیاں
محبت کے ماروں کی ہمراز ہیں یہ
بتاتی ہیں الفت کے اسرار گلیاں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.