Font by Mehr Nastaliq Web

محبوب اس کو کیوں نہ اطاعت ہو آپ کی

عبدالرؤف راسخؔ

محبوب اس کو کیوں نہ اطاعت ہو آپ کی

عبدالرؤف راسخؔ

MORE BYعبدالرؤف راسخؔ

    محبوب اس کو کیوں نہ اطاعت ہو آپ کی

    موجود جس کے قلب میں الفت ہے آپ کی

    فرما گئی ہیں عائشہ کیسی پتے کی بات

    قرآن پاک اصل میں سیرت ہے آپ کی

    کتنی بھی پارسائی ہو ممکن کہاں نجات

    پیمانۂ نجات شفاعت ہے آپ کی

    امت پہ پھر سے چاہیے اک نظرِ التفات

    جو کچھ بھی ہے حضور کا یہ امت ہے آپ کی

    کرتے ہیں احترام دل و جاں سے آپ کا

    مخلوق کے دلوں پر حکومت ہے آپ کی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے