کتنا احسان ہے ہم پر یہ خدایا تیرا
کتنا احسان ہے ہم پر یہ خدایا تیرا
مصطفیٰ جیسا نبی ہم میں ہے آیا ترا
تیرے دربار سے ملتی ہے فقیروں کو شہی
فکر ہے مجھ کو گدا میں بھی ہوں آقا تیرا
آ لیا مجھ کو اس وقت تری رحمت نے
نام ہونٹوں پہ مرے جب بھی ہے آیا تیرا
کیسے مانوں کہ نہیں جسم کا تیرے سایہ
جن و انسان سبھی پر تو ہے سایہ تیرا
میری دنیا بھی یہی اور میری عقبیٰ بھی یہی
مجھ کو مل جائے اگر نقشِ کفِ پا تیرا
نا خدا تیرے سینے کے ہیں جب وہ راسخؔ
غرق ہو کیسے حوادث میں سفینہ تیرا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.