گدا ہوں آپ کے در پر ہوں آیا یا رسول اللہ
گدا ہوں آپ کے در پر ہوں آیا یا رسول اللہ
کہ ہے در آپ کا سب کا سہارا یا رسول اللہ
رکھو اب دستِ شفقت سر پہ میرے یا رسول اللہ
عنایت آپ کی ہے جو بلایا یا رسول اللہ
شفاعت حشر میں کرنا مری بھی شافعِ امت
مرا کوئی نہیں تجھ بن سہارا یا رسول اللہ
ابو بکر و عمر کو بھی سلامِ عاجزی پہنچے
جو ہیں ساتھ آپ کے آرام فرما یا رسول اللہ
رہے قلب و نظر میں گنبدِ خضریٰ سدا راسخؔ
یہی ہے دل میں گر ہے کچھ تمنا یا رسول اللہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.