اونچوں سے اونچی مری سرکار ہے
اونچوں سے اونچی مری سرکار ہے
نام جن کا احمد مختار ہے
آستان والی کونین پر
دو جہاں جھکتے ہیں کیا دربار ہے
اللہ اللہ میکدے کی ہستیاں
جس کو دیکھو تیرا بادہ خوار ہے
اے طبیب فخر طیبہ آ بھی جا
آخری دم پر ترا بیمار ہے
المدد اے نا خدائے دو جہاں
دونوں عالم کا تو کھیونہار ہے
ہو نیازیؔ پر ذرا لطف و کرم
تیری رحمت کا گرم بازار ہے
- کتاب : کلیات نیازی (Pg. 83)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.