ہے مرے دل کے نگینے میں مدینے والا
ہے مرے دل کے نگینے میں مدینے والا
میرے دل میں میرے سینے میں مدینے والا
عشق سرکار سے آئینۂ دل صاف کرو
پاؤ گے دل کے آئینے میں مدینے والا
لب یوحیٰ سے سناتا تھا کلام اللہ
جشن اقصیٰ کے شبینے میں مدینے والا
دو قدم بڑھ کے قدم چومیں گے لب ساحل کے
ہوگا جس کے بھی سفینے میں مدینے والا
سب مہینوں سے وہ افضل ہے مہینہ واللہ
آیا جس پاک مہینے میں مدینے والا
اپنی قسمت میں بھی آئے گی نیازیؔ وہ گھڑی
جا کے دیکھیں گے مدینے میں مدینے والا
- کتاب : کلیات نیازی (Pg. 15)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.