Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

آئیں کبھی تو ایسے بھی حالات دو گھڑی

عبدالستار نیازی

آئیں کبھی تو ایسے بھی حالات دو گھڑی

عبدالستار نیازی

آئیں کبھی تو ایسے بھی حالات دو گھڑی

گزریں مدینے پاک میں لمحات دو گھڑی

پھر یاد آ گئی ہے مدینے کی دوستو

پھر ہو گئی ہے اشکوں کی برسات دو گھڑی

تم پر میرے حبیب کی نظر کرم رہے

سن لو میرے حبیب کے نغمات دو گھڑی

شاید یہ پھر کبھی مجھے موقع نہ ہو نصیب

رک جا اے موت کر لوں میں اک بات دو گھڑی

تھا جلوۂ حبیب نگاہوں کے سامنے

آئی تھی زندگی میں اک رات دو گھڑی

تو بادشاہ حسن ہے میں ہوں تیرا فقیر

دے وصل کی نیازیؔ کو خیرات دو گھڑی

مأخذ :
  • کتاب : کلیات نیازی (Pg. 17)

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے